وزارت خزانہ میں سٹریٹجک پارٹنرشپ کی سربراہ رشا بینفتان
وزارت خزانہ میں سٹریٹجک پارٹنرشپ کی سربراہ رشا بینفتان
بدھ 1 ستمبر 2021 12:27
رشا بینفتان ہیومن ریسورسز مینجمنٹ میں وسیع ترتجربہ رکھتی ہیں۔ (فوٹو:عرب نیوز)
سعودی خاتون رشا بینفتان اپریل 2021سے وزارت خزانہ کے مالیاتی مہارت مرکز میں سٹریٹجک پارٹنر شپ کی سربراہ ہیں۔
سعودی عرب کی سرکاری نیوز ایجنسی ایس پی اے کے مطابق وزارت خزانہ کے ہمراہ ان کی ذمہ داریوں میں برانڈ کے کاروبار میں مزید بہتری کے لیے دکانداروں اور سپلائرز کے درمیان تعلقات کے انتظامی امور کو دیکھنا ہے۔
وہ فروری 2020 سے اپریل 2021 کے عرصہ میں سینیئر ہیومن ریسورس بزنس پارٹنر رہی ہیں جب کہ اس سے قبل اپریل 2018 سے فروری 2020 کے درمیان وہ ہیومن ریسورس بزنس پارٹنر تھیں۔
رشا بینفتان ہیومن ریسورسز مینجمنٹ میں نمایاں اور وسیع ترتجربہ رکھتی ہیں۔
سعودی ہلال احمر اتھارٹی میں انہوں نے مارچ 2010 سے مارچ 2011 تک انٹرنیشنل ریکروٹمنٹ افسر کے طور پر ذمہ داریاں نبھائی ہیں۔
علاوہ ازیں مارچ 2011 کے بعد سے مارچ 2014 تک انہوں نے انسانی وسائل کی ماہر کے طور پر کام کیا ہے۔
اس کے بعد انہیں تنظیمی ترقی کی ماہر کے طور پر اپنے عہدے میں ترقی دی گئی ۔ اس عہدے پر وہ اکتوبر 2014 سے مارچ 2018 کے درمیانی عرصے میں انسانی وسائل کی کاروباری شراکت دار رہیں۔
سعودی خاتون رشا بینفتان نے ملازمین کی تنخواہ کی درجہ بندی اور معاوضے کے پروگرام تیار کیے ہیں، اس پروگرام پر عمل درآمد اور انتظام کے علاوہ انہوں نے پیشہ ورانہ درجہ بندی، ملازمت کی تفصیل اور تنخواہ کا سکیل بھی تیار کیا۔
رشا بینفتان نے کنگ سعود یونیورسٹی سے بیچلر کی ڈگری حاصل کی ہے۔
انہوں نے بینکاک کے ایشین ڈیزاسٹر پریپریڈنس سینٹر سے بحرانی کیفیت، ایمرجنسی اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ کورسز میں ڈپلومہ حاصل کیا ہے۔
گذشتہ سال انہوں نے انسیڈ پروگرام میں ویمن لیڈر پروگرام کا کورس بھی مکمل کیا ہے۔
رشا بینفتان عربی کے علاوہ انگریزی اور ہسپانو زبان روانی سے بولتی ہیں اور ان کے پاس لندن بزنس سکول اور پرائس واٹر ہاؤس کوپرس کے سرٹیفکیٹس بھی موجود ہیں۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں