Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں کئی ماہ بعد کورونا کے نئے کیسز 200 سے کم

فعال کیسز کی تعداد کم ہو کر دو ہزار 931 رہ گئی ہے (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب میں بدھ  یکم ستمبر کو کئی ماہ بعد 200 سے کم نئے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ فعال کیسز کی تعداد میں بھی کمی آئی ہے۔ 
بدھ کو سبق نیوز نے وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان کے حوالے سے بتایا کہ ’گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 185 نئے مریض سامنے آئے جبکہ 301 افراد صحت یاب بھی ہوئے۔‘
وزرات صحت کے مطابق ’گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مزید 7 مریض چل بسے، جس کے بعد مرنے والوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر آٹھ ہزار 552 ہو گئی ہے۔‘
وزارت کا کہنا ہے کہ ’مملکت میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد کم ہو کر 2 ہزار 931 رہ گئی ہے، جن میں سے 867 مریضوں کی حالت نازک ہے جو انتہائی نگہداشت کے یونٹس میں زیرعلاج ہیں۔‘
وزارت صحت کی جانب سے جاری ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق ’سب سے زیادہ مریض ریاض ریجن میں سامنے آئے، جن کی تعداد 58 ہے جبکہ مکہ ریجن میں 34 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی۔‘
الشرقیہ ریجن 15، جازان ریجن میں 15، مدینہ ریجن میں 12،عسیر ریجن میں 11،  قصیم ریجن میں 9، نجران ریجن میں 9، تبوک ریجن میں 6، حائل ریجن میں 4، الحدود الشمالیہ میں 5 ،الجوف ریجن میں4 اور الباحہ ریجن میں 3 مریض سامنے آئے۔
اب تک پانچ لاکھ 44 ہزار 634 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے، جن میں سے پانچ لاکھ 33 ہزار 151 افراد شفایاب بھی ہوئے ہیں۔
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ’کورونا سے بچاؤ کے لیے مقررہ احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا ضروری ہے، جن میں سماجی فاصلے کا اصول انتہائی اہم ہے۔‘

شیئر: