Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

داخلی پروازوں میں آج سے تمام نشستیں استعمال ہوں گی، سماجی فاصلے کی پابندی ختم

سماجی فاصلے کی پابندی ختم کردی گئی ہے۔ (فائل فوٹو العربیہ)
سعودی عرب نے اندرون ملک پروازوں پر نشستیں چھوڑنے کی پابندی یکم ستمبر 2021 سے ختم کردی۔
اب داخلی پروازوں سے سفر کے وقت تمام نشستیں مصروف ہوں گی، سماجی فاصلے کی پابندی ختم کردی گئی ہے۔ 
العربیہ نیٹ کے مطابق یہ فیصلہ داخلی پروازوں کے مسافروں پر کورونا ویکسین کی دونوں خوراکوں کی شرط عائد کرکے کیا گیا ہے۔ کسی بھی داخلی پرواز سے ایسا کوئی شخص جس نے ویکسین کی دونوں خوراکیں نہ لی ہوں سفر نہیں کرسکے گا۔ 
 دو ویکسینوں کی پابندی سے بارہ برس سے کم عمر کے بچے اور صحت اداروں کی جانب سے مستثنی کیسز خارج ہوں گے۔
محکمہ شہری ہوابازی نےہدایت کی ہے کہ داخلی پروازوں میں ماسک اور سینیٹائزنگ سمیت کورونا ایس او پیز کی پابندی جاری رہے گی۔

شیئر: