Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایمرٹس ایئرلائن نومبر میں تین ایئربس اے 380 کا حتمی آرڈر وصول کرے گی

ایمرٹس کو یہ تین طیارے وقت سے چھ ماہ پہلے موصول ہو جائیں گے۔ (فوٹو: روئٹرز)
ایمرٹس ایئرلائن نومبر میں اپنے آخری تین ایئربس اے 380 کا حتمی آرڈر وصول کرے گی۔
عرب نیوز کے مطابق ایمرٹس کو یہ تین مسافر طیارے وقت سے چھ ماہ پہلے موصول ہو جائیں گے۔
ان تین طیاروں کے شامل ہونے سے ایمرٹس کے پاس 118 ایئربس ہوں گے، جو دنیا میں ایئربس کا سب سے بڑا فلیٹ ہے۔
ایمرٹس کے صدر ٹم کلارک نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ’ہم نے اپنے باقی اے 380 کی وصولی کے لیے ایئربس کے ساتھ ایک معاہدے پر اتفاق کیا ہے اور اس کے لیے ہمارے پاس سرمایہ محفوظ ہے۔‘
اس سے قبل ایئربس نے کہا تھا کہ دبئی کے ایئرلائن کی جانب سے آرڈر میں کمی کے بعد طیاروں کی پیداوار بند کر دے گا۔

شیئر:

متعلقہ خبریں