نیوزی لینڈ کے سفیرکا کہنا ہے کہ ریاض کے پارک بھی دیکھنے کے لائق ہیں(فوٹو، ٹوئٹر)
سعودی عرب میں متعین نیوزی لینڈ کے سفیر’ بارنی ریلی‘ نے اپنی ویب سائٹ پر ناظرین کے ساتھ ریاض کے تجربات شیئر کیے ہیں اور ان سے لطف اٹھانے کا مشورہ دیا ہے-
اخبار 24 کے مطابق نیوزی لینڈ کے سفیر نے کہا ہے کہ سعودی دارالحکومت ریاض آنے والوں کو کچھ چیزیں ضرور پسند آئیں گی جو بھی ان کا تجربہ کرے گا وہ چیزیں اس کا دل موہ لیں گی-
نیوزی لینڈ کے سفیر نے تحریر کیا ہے کہ ریاض آنے والوں کو سب سے پہلے جو بات پسند آئے گی وہ یہاں سورج طلوع ہوتے وقت وادی حنیفہ میں چہل قدمی ہے-
سفیر نے کہا کہ ریاض کے عوامی پارک بھی دیکھنے کے لائق ہیں- یہاں آنے سے قبل میں سوچ نہیں سکتا تھا کہ اس شہر میں خوبصورت قدرتی مناظر اتنے زیادہ ہوں گے- عوامی پارک واقعی وسیع و عریض رقبے میں پھیلے ہوئے ہیں اور سبزہ زاروں کے خوبصورت مناظر بڑے دلربا ہوتے ہیں-
نیوزی لینڈ کے سفیر نے کہا کہ نیوزی لینڈ کے لوگ گھروں میں زیادہ عرصے تک رہنا پسند نہیں کرتے- انہیں قدرتی مناظر بے حد اچھے لگتے ہیں-