ہسپانوی ڈرامہ سیریز منی ہائسٹ کا پانچواں سیزن آج 3 ستمبر کو مویز کے ڈیجیٹل پلیٹ فارم نیٹ فلکس پر ریلیز کیا جا رہا ہے۔
’منی ہائسٹ‘ مداحوں میں سیزن 5 کے ریلیز سے قبل ہی موضوع بحث رہا۔ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے یہ شو پر ٹرینڈز میں رہا۔
اب انتظار ختم ہوا کیونکہ منی ہائسٹ سیزن 5 ریلیز ہونے جا رہا ہے۔ منی ہائسٹ کے فینز جانب سے کہا جا رہا ہے کہ وہ مزید انتظار نہیں کر سکتے۔ سوشل میڈیا صارفین منی ہائسٹ سیزن سے اپنے اپنے پسندیدہ کردار کی خاص بات کے ساتھ اپنے خیالات کا اظہار کر رہے ہیں۔
یاد رہے کچھ روز قبل انڈیا میں ایک نجی کمپنی کے سی ای او نے اپنے امپلائز کو منی ہائسٹ دیکھنے کے لیے چھٹی دے دی تھی۔ اسے نیٹ فلکس کے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل پر شیئر کیا گیا اور لکھا کہ ’ہمارے باس کو بتانے کے لیے بینک کے کام کا بہانا موجود تھا۔ لیکن یہ لاجواب ہے۔‘
We had our "bank work" excuse ready for our boss but this is fantastic! https://t.co/2wb5c6MORm
— Netflix India (@NetflixIndia) August 30, 2021
اس وقت صارفین منی ہائسٹ دیکھنے کے لیے بے تاب نظر آرہے ہیں۔ صارف لکھتے ہیں کہ ’آخر کار انتظار ختم ہوا۔‘
The wait is finally over!!!!!! For NAIROBI #MoneyHeistSeason5 #MoneyHeist pic.twitter.com/CwSe1GJYGo
— Nomhle wa le Downs (@nsambocca) September 3, 2021
ٹوئٹر ہینڈل افریقہ پر لکھا گیا ہے کہ ’میرے دوست نے منی ہائسٹ دیکھنے کے لیے چھٹی کی ہے، لوگوں نے منی ہائسٹ کو بہت سنجیدہ لیا ہے۔‘
My friend took leave today, just to watch Money Heist.
People take these things too seriously #MoneyHeistSeason5 pic.twitter.com/RMepTSI9kC
— Africa Yethu (@YethuAfrica) September 3, 2021
ٹوئٹر صارف رانا علی لکھتے ہیں کہ ’میں منی ہائسٹ سیزن 5 دیکھنے کے لیے بہت پُر جوش ہوں۔‘
Very Exciting For Season 5 #MoneyHeistSeason5 pic.twitter.com/B0mTh2VO67
— Rana Ali (@RanaAli92967311) September 2, 2021