نیٹ فلکس کی مقبول ترین ویب سیریز ’منی ہائسٹ‘ کا پانچواں سیزن تین ستمبر کو دنیا بھر میں ریلیز کیا جارہا ہے اور اس وقت یہ شو پاکستانی ٹوئٹر پر بھی ٹرینڈ کررہا ہے۔ چوتھے سیزن کے اختتام پر ہسپانوی پولیس سیریز کے مرکزی کردار یعنی ’پروفیسر‘ تک پہنچ جاتی ہے اور اس کے باقی ساتھی بینک آف سپین میں پھنسے رہتے ہیں۔
اس سیریز کے چار سیزنوں میں پروفیسر اور اس کے گینگ نے تقریباً ہر قسم کی مشکلات کا سامنا کیا ہے لیکن پانچویں سیزن میں پہلی مرتبہ ہسپانوی حکومت ان چوروں کے خلاف آرمی کا استعمال کرنے جارہی ہے۔
مزید پڑھیں
-
’نیروبی کو مرنا ہے تو ہائسٹ فور نہ دکھائیں‘Node ID: 469126
-
’منی ہائسٹ‘ کے پانچویں سیزن کی ریلیز آئندہ سال اپریل میںNode ID: 479986
-
جب منی ہائسٹ کے ’پروفیسر‘ کو لگا کہ وہ جلد مر جائیں گےNode ID: 594316
اس سیریز کے ٹریلر میں دکھایا گیا ہے کہ پروفیسر کو ایک پولیس افسر گرفتار کرچکی ہے اور ایسے میں اس کی گرل فرینڈ جس کا کوڈ نیم ’لزبن‘ ہے وہ پروفیسر سے رابطہ کرتی ہے۔
پروفیسر جو کرسی پر بندھا بیٹھا ہے کہتا ہے کہ ’ایسا ممکن ہے کہ میں آپ سب لوگوں سے آج آخری بار بات کررہا ہوں۔‘
ٹریلر کو دیکھ کر اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ اس بار گینگ کو بینک آف سپین سے زندہ نکالنے کی ذمہ داری لزبن نے لے لی ہے۔
ٹوئٹر پر بھی صارفین اس سیریز کے پانچویں سیزن کا بے صبری سے انتظار کرتے نظر آرہے ہیں۔
مطیع الرحمان نامی ٹوئٹر صارف پروفیسر کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ ’اگر آپ کو لگتا ہے کہ زیادہ سوچنا غلط ہے تو یاد رکھیں یہ آدمی بھی زیادہ سوچتا ہے۔‘
جہاں لوگوں کو اپنی پسندیدہ کرداروں کی فکر لاحق ہے وہاں کچھ لوگ سیریز میں پروفیسر کے بھائی کا کردار نبھانے والے شخص ’برلن‘ کے اس سیزن میں نہ ہونے پر بھی بے حد افسوس کر رہے ہیں۔
Gonna miss this guy! #MoneyHeist pic.twitter.com/iOcomIbmja
— (@ambitiousAhsan) August 29, 2021