کابل میں صدارتی محل کے باہر خواتین کا اپنے حقوق کے لیے احتجاج
خواتین نے کابل کے صدارتی محل کے باہر احتجاج کیا۔ (فوٹو: ایسوسی ایٹڈ پریس)
افغانستان کے دارالحکومت کابل میں صدارتی محل کے باہر متعدد خواتین نے احتجاج کرتے ہوئے طالبان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ خواتین کے حقوق کو برقرار رکھیں اور نئی حکومت میں خواتین کو بھی شامل کریں۔
دیکھیے اس احتجاج کے مناظر ایسوسی ایٹڈ پریس کی ان تصاویر میں
خواتین مظاہرے کے دوران انسانی حقوق بحال رکھنے کے نعرے لگاتی رہیں۔
خواتین کا کہنا ہے کہ وہ ماضی میں واپس نہیں جانا چاہتیں۔
خواتین نے مطالبہ کیا کہ مستقبل میں انہیں تعلیم، سیاست اور سماجی میدان میں بھرپور حقوق دیے جائیں۔
مظاہرین نے نئی کابینہ میں خواتین کی شمولیت کا بھی مطالبہ کیا۔
خواتین کا کہنا تھا کہ ان کا آزادی اظہار رائے کا حق برقرار رکھا جائے۔