Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حوثیوں کے مزید تین ڈرون اور تین بیلسٹک میزائل تباہ

عرب اتحاد شہریوں کو بچانے کے لیے سخت اقدامات کر رہا ہے( فائل فوٹو عرب نیوز)
سعودی ایئر ڈیفنس نے سنیچر کی رات مملکت پر ایران کی حمایت یافتہ حوثی ملیشیا کے مزید تین ڈرون اور تین بیلسٹک میزائل حملے بنائے ہیں۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے نے عرب اتحاد کے ترجمان کے حوالے سے بتاایا کہ حوثیوں کے تین بارودی ڈرونز کو راستے میں روک کر تباہ کردیا گیا۔
سنیچر کی رات حوثیوں نے جنوب مغربی شہر نجران، ایسٹرن ریجن اور جازان  پر بیلسٹک میزائل سے حملے کی کوشش کی ۔ دونوں میزائل ہدف پر پہنچنے سے پہلے تباہ کردیے گئے۔
ترجمان نے کہا کہ ’حوثیوں کی جانب سے شہریوں اور شہری اہداف کو نشانہ بنانے کی کوشش دشمنی اور وحشیانہ عمل ہے‘۔
 ترجمان نے مزید کہا کہ ’عرب اتحاد حوثیوں کے بارودی ڈرون حملوں سے شہریوں کو بچانے کے لیے سخت اقدامات کر رہا ہے۔
یاد رہے کہ سنیچر کی صبح بھی حوثی ملیشیا نے خمیس مشیط کی شہری آبادی کو نشانہ بنانے کی ایک کوشش کی تھی جسے ناکام بنایا گیا ہے۔
اسلامی تعاون تنطیم ( او آئی سی) نے حوثیوں کے حملوں کی مذمت اور سعودی ایئر ڈیفنس کی کی طرف سے ڈرون اور میزائل راستے میں روکے جانے کی ستائش کی ہے۔
بیان میں او آئی سی کے سیکریٹری جنرل نے سعودی عرب کی جانب سے اپنی سرزمین، سلامتی اور استحکام کے لیے اٹھائے جانے والے تمام اقدامات کی حمایت کا اعادہ کیا ہے۔ 
 
 

شیئر: