Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’منحرف افکار کے حامل افراد اور تنظیموں کے اکاؤنٹ  فالو کرنا جرم‘

’انتہا پسند تنظیموں اور منحرف افکار کے حامل افراد کو فالو کرنے پر 8 سال قید کی سزا ہوسکتی ہے‘ (فوٹو: مزمز)
سعودی قانونی مشیروں نے کہا ہے کہ انتہا پسند تنظیموں اور منحرف افکار کے حامل افراد کے اکاؤنٹ کو فالو کرنا جرم ہے جس پر سخت سزا دی جا سکتی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق الاخباریہ ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے قانونی مشیر اور وکیل ماجد قاروب نے کہا ہے کہ ’دہشت گرد افراد یا تنظیموں  کے علاوہ منحرف افکار کے حامل افراد کے اکاؤنٹ دیکھنا بھی جرم ہے‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’انتہا پسند تنظیموں اور منحرف افکار کے حامل افراد کو فالو کرنے پر 8 سال قید کی سزا ہوسکتی ہے‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’سرکاری اداروں اور نجی کمپنیوں کو اختیار ہے کہ وہ انتہا پسند تنظیموں اور منحرف افکار کے حامل افراد کو فالو کرنے پر اپنے ملازمین کا احتساب کریں‘۔
’قانون کے مطابق ہر اس شخص کو زیادہ سے زیادہ 8 سال اور کم سے کم سے 3 سال قید کی سزا ہوگی جس نے دہشت گرد تنظیم کی تائید کی یا دہشت گردانہ عمل کی حمایت کی یا ایسے افراد اور جماعت کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا یا ان کے جرائم پر مسرت کا اظہار کیا یا ان تنظیموں اور افراد کی طرف سے آنے والا مواد اپنے پاس رکھا یا اسے شیئر کیا۔ یہ سب اعمال دہشت گردی میں شمار ہوتے ہیں‘۔
 

شیئر: