Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مجلس شوری کے صدر بین الاقوامی پارلیمانی کانفرنس میں شرکت کریں گے

کانفرنس کا اہتمام بین الاقوامی پارلیمانی تنظیم کررہی ہے(فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب کی مجلس شوری کے صدر شیخ ڈاکٹر عبداللہ آل الشیخ  منگل کو آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں پارلیمانی وفود کی پانچویں بین الاقوامی کانفرنس میں سعودی وفد کی قیادت کریں گے۔
 دو روزہ کانفرنس کا اہتمام بین الاقوامی پارلیمانی تنظیم کررہی ہے اور آسٹریا کی پارلیمنٹ اس کی میزبانی کر رہی ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق پارلیمانی اجلاس اقوام متحدہ کے تعاون سے ہورہا ہے۔ اس کا سلوگن ’پارلیمانی قیادت اقوام عالم کی پائیدار ترقی اور امن و امان کے لیے زیادہ موثر کثیر جماعتی  نظام کے سنگ‘ ہے۔
صدر شوری جمعرات کوانسداد دہشت گردی سے متعلق بین الاقوامی پارلیمانی آرگنائزیشن کے زیر اہتمام ہونے والی پہلے بین الاقوامی پارلیمانی اجلاس میں بھی شرکت کریں گے۔ 110 سے زیادہ ممالک کی قومی اسمبلیوں کے سپیکرز شرکت کریں گے۔ 
سپیکرز دہشت گردی کے انسداد پر زور دیں گے۔علاوہ ازیں گمراہ کن معلومات کے انسداد، نوجوانوں کی موثر شراکت، مرد و زن کے درمیان مساوات، انتہا پسندی اور دہشتگردی کے انسداد جیسے مسائل بھی ایجنڈے پر ہوں گے۔
یاد رہے کہ بین الاقوامی پارلیمانی تنظیم اب سے 130 برس قبل قائم ہوئی تھی۔ یہ کثیر فریقی پہلی سیاسی تنظیم ہے۔ یہ اقوام عالم کے درمیان تعاون اور مکالمے کی حوصلہ افزائی کرتی ہے۔ 179 ارکان پارلیمنٹ اور 13 پارلیمانی علاقائی ادارے اس کے ممبر ہیں۔

شیئر: