ویکسین یافتہ گھریلو کارکنان قرنطینہ کی پابندی سے مستثنی
پی سی آر ٹیسٹ کویت پہنچنے سے 72 گھنٹے قبل کرانا ہوگا (فوٹو ٹوئٹر)
کویتی کابینہ نے فلپائن، انڈیا ، بنگلہ دیش اور سری لنکا سے آنے والے ویکسین لگوانے والے گھریلو عملے کو ہوٹل قرنطینہ کی پابندی سے مستثنی کیا ہے۔
گھریلو ملازمائیں اور دیگر کارکن ہوٹل قرنطیہ کے بغیر اپنے کفیل کے یہاں براہ راست آسکیں گے۔
کویتی جریدے الانبا نے سرکاری ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ کابینہ نے گھریلو عملے کو ہوٹل قرنطینہ کی پابندی سے مشروط استثنی دیا گیا ہے۔
گھریلو عملے کے لیے پابندی یہ ہے کہ وہ کویت میں رجسٹرڈ ویکسینوں میں سے کسی ایک ویکسین کی خوراک لے چکے ہوں اور کویتی ایپ ’مناعہ‘ پر ویکسین سرٹیفکیٹ ڈاؤن لوڈ کیے ہوئے ہوں۔
کویتی کابینہ نے ایک پابندی یہ بھی لگائی کہ گھریلو عملے کو پی سی آر ٹیسٹ کویت پہنچنے سے 72 گھنٹے قبل کرانا ہوگا ۔
گھریلو آئسولیشن کے ہفتے کے پہلے تین روز کے دوران ایک اور ٹیسٹ کرانا ہوگا۔ آئسولیشن ٹیسٹ کا رزلٹ منفی آنے پر ختم ہوگا۔