کویت نے پاکستان اور انڈیا کے لیے پروازیں بحال کردیں
جمعرات 19 اگست 2021 14:32
’مذکورہ ممالک سے پروازوں کی بحالی کورونا کے انسداد کے لیے کام کرنے والی کمیٹی کی ہدایات کے مطابق ہوگی‘ (فوٹو: القبس)
کویت نے پاکستان و انڈیا سمیت متعدد ملکوں کے لیے تجارتی پروازیں بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
کویتی نیوز ایجنسی (کونا) کے مطابق کویتی کابینہ نے اجلاس میں پاکستان وانڈیا سمیت بنگلہ دیش، سری لنکا، نیپال اور مصر کے لیے تجارتی پروازوں پر پابندی اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔
ٹوئٹر پر حکومت نے کہا ہے کہ ’ مذکورہ ممالک سے پروازوں کی بحالی کورونا کے انسداد کے لیے کام کرنے والی کمیٹی کی ہدایات کے مطابق ہوگی‘۔