ریاض میں اندرونی آرائش اور تجارتی میلے 'انڈیکس سعودی' کا آغاز
ریاض میں اندرونی آرائش اور تجارتی میلے 'انڈیکس سعودی' کا آغاز
منگل 7 ستمبر 2021 13:18
اس تجارتی میلے کا مقصد مینوفیکچررز کو ریٹیلر سے مربوط کرنا ہے۔ (فوٹو ٹوئٹر)
ریاض فرنٹ ایگزیبشن اینڈ کانفرنس سینٹر میں سعودی عرب کے اعلیٰ طرز کے اندرونی آرائش اور تجارتی میلے' انڈیکس سعودی' کا آغاز ہو رہا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق منگل سے شروع ہونے والے اس تجارتی میلے کا مقصد پورے ملک میں ہزاروں منصوبہ جات میں شامل اندرونی آرائش کے سپلائرز اور مینوفیکچررز کو انٹیریئر ڈیزائنرز، آرکیٹیکٹس، پراجیکٹ منیجرز اور ریٹیلر سے مربوط کرنا ہے۔
اس طرح کے کئی ایونٹس کی کامیابی کےبعد اس خوبصورت تجارتی میلے کا اہتمام ریاض میں کیا جا رہا ہے۔
اس ایونٹ میں ریڈ سی ڈیولپمنٹ منصوبوں کے علاوہ نیوم، القدیہ، الدرعیہ ، کنگ سلمان پارک اور جدہ ٹاور، جدہ میٹرو اور دیگر جاری منصوبوں کی ضروریات کو مدنظر رکھا گیا ہے۔
ڈی ایم جی ایونٹس کے سینئر نائب صدر اینڈی وائٹ نے بتایا ہے کہ انڈیکس سعودی مقامی منصوبہ جات کے مالکان، ڈیزائنرز، ٹھیکیداروں اور ریٹیلرکے لیے مقامی اور بین الاقوامی سپلائرز کے ذریعے براہ راست مصنوعات اور خدمات تک رسائی حاصل کرنے کا واحد پلیٹ فارم ہے۔
ان پروجیکٹس کے کلیدی کردار ادا کرنے والوں نے ایونٹ میں اپنی حاضری کی تصدیق کی ہے جو نیٹ ورکنگ اور کاروباری ترقی کے غیر معمولی مواقع پیش کرتے ہیں۔
یہ اندرونی آرائش سے متعلق مملکت کا پہلا میلہ ہو گا جو خریداروں کو جدید ڈیزائن حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ صنعتی رفقائے کار کے ساتھ مربوط ہونے کا ایک بہترین موقع فراہم کرے گا۔
سعودی عرب میں رہائشی اندرونی شعبہ تیزی سے ترقی کرنے والا ہے کیونکہ رہائشی ترقیات کی تعداد تیزی سے بڑھتی جا رہی ہے۔
مختلف رہائشی اور تجارتی منصوبوں کی تعمیر میں تقریبا 10.7 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کی توقع ہے۔ اندرونی آرائش کے شعبے کی ترقی میں اضافہ ہو رہا ہے۔
پبلک انویسٹمنٹ فنڈ کے ذریعے مملکت بھر میں مختلف مقامات پر ساڑھے تین لاکھ گھر تیار کرنے کا ارادہ ہے۔
انڈیکس سعودی میں ہوٹل شو، پریمیئر فوڈ اینڈ ہاسپیٹلٹی ٹریڈ ایونٹ اور سعودی انٹرٹینمنٹ اینڈ ایموزمنٹ ایکسپو شامل ہے۔
توقع ہے کہ یہ ایونٹ جس میں ڈیزائنرز، منصوبہ جات کے مالکان، معمار اور ریٹل خریدار شامل ہیں آنے والے زائرین کی توجہ حاصل کر ے گا۔
ہوٹل اور مہمان نوازی کے شعبے میں مملکت کے اعلیٰ طرز کی نمائش کے طور پر ساکھ قائم کرنے کے بعد 'دی ہوٹل شو' اپنی چھٹی تقریب کے لیے جدہ سے ریاض منتقل ہوا ہے۔
واضح رہے کہ مہمان نوازی اور سیاحت کی صعنت ایک بار پھر سے زور پکڑ رہی ہے اور سعودی عرب نے یکم اگست2021 سے بین الاقوامی سیاحوں کے لیے اپنی سرحدیں دوبارہ کھول دی ہیں۔
یہ ایونٹ سیاحتی صعنت کی اہم تبدیلیوں اور رجحانات پر تبادلہ خیال کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم مہیا کرے گا۔
سعودی عرب کی مزید خبروں کے لیے واٹس ایپ گروپ جوائن کریں