Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’مسجد الحرام میں داخلے کے لیے کورونا ویکسین لگوانا کافی نہیں‘

اعتمرنا ایپ سے اجازت نامے کا اجرا ضروری ہے( فائل فوٹو ایس پی اے)
سعودی وزارت حج و عمرہ نے کہا ہے کہ مسجد الحرام میں داخلے کے لیے کورونا ویکسین لگوانا کافی نہیں ہے۔
 اگر کسی نے کورونا ویکسین کی دونوں خوراکیں لی ہوں اور اس کے پاس اجازت نامہ نہ ہو تو اسے نماز کے لیے بھی مسجد الحرام میں داخل ہونے نہیں دیا جائے گا۔ اعتمرنا ایپ سے اجازت نامے کا اجرا ضروری ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق بعض زائرین نے وزارت حج و عمرہ سے استفسار کیا تھا کہ کیا اجازت نامے کے بغیر کورونا ویکسین کی دونوں خوراکیں لگوا لینے والے کو نماز کے  لیے مسجدا لحرام جانے کی اجازت ہوگی یا نہیں۔  
وزارت کے ماتحت رابطہ سینٹر نے استفسار کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ سعودی شہریوں، مقیم غیرملکیوں اور وزٹ ویزہ ہولڈرز کوصرف اس صورت میں جانے کی اجازت ہوگی جب ان کے پاس اعتمرنا ایپ سے جاری کردہ نماز یا عمرے کا اجازت نامہ ہو۔
اجازت نامہ ہولڈر کے لیے تاریخ اور وقت کی پابندی بھی ضروری ہے۔
یاد رہے کہ سعودی وزارت حج وعمرہ نے عمرہ زائرین کی یومیہ تعداد بڑھا کر 70 ہزار تک کر دی ہے۔
 وزارت حج و عمرہ کا کہنا ہے کہ عمرہ اجازت نامہ ہر 15 دن پر جاری کرایا جا سکتا ہے جبکہ مسجد نبوی میں روضہ شریفہ کا اجازت نامہ ایک ماہ کے بعد ہی جاری ہوگا۔
 

شیئر: