Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عمرہ زائرین کی یومیہ تعداد بڑھا کر 70 ہزار کردی گئی

عمرہ اجازت نامہ  ہر پندرہ دن پر جاری کرایا جاسکتا ہے(فائل فوٹو ایس پی اے)
سعودی وزارت حج وعمرہ نے عمرہ زائرین کی یومیہ تعداد بڑھا کر 70 ہزار تک کر دی ہے۔
الاخباریہ کے مطابق وزارت نے اس حوالے سے تمام متعلقہ اداروں کے تعاون سے اقدامات کیے ہیں۔
علاوہ ازیں سعودی وزارت حج و عمرہ نے کہا ہے کہ عمرہ اجازت نامہ ہر 15 دن پر جاری کرایا جا سکتا ہے جبکہ مسجد نبوی میں روضہ شریفہ کا اجازت نامہ ایک ماہ کے بعد ہی جاری ہوگا۔ 
عکاظ اخبار کے مطابق وزارت حج وعمرہ نے ہدایت کی ہے کہ 15 دن سے قبل عمرہ یا مسجد الحرام میں نماز اور  ایک ماہ سے قبل روضہ شریفہ میں نماز یا مسجد نبوی کی زیارت کا اجازت نامہ جاری نہیں ہو سکتا- 
وزارت کا کہنا ہے کہ اعتمرنا ایپ کے ذریعے ایک وقت میں ایک سے زیادہ اجازت نامے جاری نہیں ہوتے۔ ایک عمرہ کے لیے ایک اجازت نامے سے دوسرے اجازت نامے کے درمیان 15 دن کا وقفہ ضروری ہے۔
یاد رہے کہ عمرہ اور نماز کے اجازت نامے مقامی شہری، مقیم غیرملکی اور وزٹ ویزا ہولڈر توکلنا ایپ میں اپ ڈیٹ کے بعد جاری کرا سکتے ہیں۔ 
واصح رہے کہ اعتمرنا ایپ کے ذریعے جاری ہونے والے کسی بھی اجازت نامے پر کوئی فیس نہیں ہے۔ تمام اجازت نامے مفت ہیں۔  
عمرہ زائرین کے لیے ٹرانسپورٹ سروس حاصل کرنا بھی اختیاری ہے۔

شیئر: