Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ: ناکارہ ٹائروں سے سیمنٹ کی تیاری کے منصوبے پر کام شروع

ٹائروں سے سیمنٹ تیار کرنے والی فیکٹری پر 39 ملین ریال کی لاگت آئی (فوٹو: ٹوئٹر)
الصفوۃ سیمنٹ کمپنی کے چیئرمین انجینیئر مازن خیاط نے کہا ہے کہ جدہ میں 12 ملین بیکار ٹائروں سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لیے مملکت کی سب سے بڑی ری سائیکلنگ فیکٹری قائم کی جائے گی، جس میں ٹائر سے سیمنٹ تیار ہوگا۔
الاخباریہ سے گفتگو کرتے ہوئے خیاط نے بتایا کہ جدہ کے کچرا گھر میں 12 ملین سے زائد ناکارہ ٹائر پڑے ہوئے ہیں، انہیں نامناسب طریقے سے ذخیرہ کیا گیا ہے جس سے وہاں مچھر پیدا ہو رہے ہیں۔

 آئندہ 3 برسوں میں 40 لاکھ ٹائروں کو سیمنٹ سازی میں استعمال کیا جائے گا (فوٹو: الاخباریہ)

مازن خیاط  کا کہنا تھا کہ  ٹائروں کو جلا کرسیمنٹ تیار کرنے کی بدولت ماحولیاتی آلودگی سے نجات حاصل ہو گی- علاوہ ازیں ان سے ایک نئی چیز بھی تیار ہو جائے گی جو ملکی معیشت میں اہم اضافہ ہو گی۔
انجینیئر خیاط نے کہا کہ ہر سال دو ملین ٹائر جدہ کے کچراگھر پہنچ رہے ہیں-  آئندہ تین برس کے دوران 40 لاکھ ٹائروں سے چھٹکارا حاصل کر لیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ الصفوۃ سیمنٹ کمپنی اور جدہ میونسپلٹی کے مابین  20 سالہ معاہدہ ہوا ہے- فیکٹری پر 39 ملین ریال کی لاگت آئی ہے، معاہدے کے مطابق مقررہ مدت کے بعد مشینری بلدیہ کو منتقل ہو جائے گی۔

شیئر: