Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

  طائف کے گلاب سے عطر بنانے والی  فیکٹری ’روزیار‘ کا افتتاح

طائف گلابوں کی زراعت کے لیے مشہور ہے(فوٹو،ٹوئٹر)
سعودی آرامکو نے طائفی گلاب فیکٹری کا افتتاح کردیا- فیکٹری کی تمام کارکن خواتین ہیں-  یہ  فیکٹری چھوٹی صنعتوں کی سرپرستی کی پالیسی کے تحت قائم کی گئی ہے- پیش نظر سماجی ضروریات کی تکمیل ہے- فیکٹری کا نام روزیار رکھا گیا ہے 
سبق ویب سائٹ کے مطابق سعودی آرامکو کے ڈپٹی چیئرمین نبیل  النعیم  نے بتایا کہ آرامکو 80 برس سے زیادہ  عرصے سے سماجی فروغ کی سکیموں میں مسلسل حصہ لے رہی ہے- آرامکو  معاشرے کے کمزور طبقوں، محدود آمدنی کے زمرے میں آنے والے افراد کی سرپرستی کے لیے چھوٹی صنعتوں کی حوصلہ افزائی کررہی ہے- 

فیکٹری چھوٹی صنعتوں کی سرپرستی کی پالیسی کے تحت قائم کی گئی ہے(فوٹو، سبق)

النعیم نے توجہ دلائی کہ  سعودی آرامکو اس قسم کے  پروگرام مملکت کے مختلف علاقوں میں وہاں کے قدرتی وسائل کو مدنظر رکھ کر بناتی ہے-  طائف گلابوں کی زراعت کے لیے مشہور ہے- یہاں خواتین گلاب کے فارموں میں کام کرتی ہیں- اس تناظر میں گلاب سے عطر کشید کرنے والی فیکٹری قائم کی گئی جس کی تمام تر ذمہ داری خواتین کی ہے- آرامکو اس کے علاوہ جازان ریجن میں قہوے کی کاشت، باحہ ریجن میں شہد کی مکھیوں کی افزائش، ینبع اور بیش ریجن میں ماہی گیروں اور مشرقی ریجن میں سلائی اور کڑھائی کے سینٹر قائم کرچکی ہے- 

شیئر: