مشرقی ریجن میں شاہراہ نجد 45 دن کے لیے بند
اتوار 12 ستمبر 2021 10:05
’ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے متبادل راستے کھول دیئے گئے ہیں‘ ( فوٹو: سبق)
مشرقی ریجن میں شاہراہ نجد کو مرمت کے لیے جزوی طور پر بند کردیا گیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق مذکورہ شاہراہ کنگ سعود اور کنگ عبد العزیز چوک کے درمیان بند رہے گی۔
مشرقی ریجن میونسپلٹی کے ترجمان محمد عبد العزیز الصفیان نے کہا ہے کہ ’مرمت کا کام آج اتوار سے 45 دن تک جاری رہے گا‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لیے متبادل راستے کھول دیئے گئے ہیں‘۔
’مرمت کے کام کے دوران ڈرائیوروں کو چاہئے کہ ٹریفک قوانین کی پابندی کرتے ہوئے متبادل راستے استعمال کریں ‘۔