پاکستان نے الزام لگایا ہے کہ انڈیا اپنی سرپرستی میں داعش کے پانچ ٹریننگ کیمپ چلا رہا ہے جن میں ایک انڈیا کے زیر انتظام کشمیر جبکہ تین راجھستان اور ایک اترکھنڈ میں ہے۔
پاکستان کی وزارت خارجہ کے مطابق ان ٹریننگ کیمپوں کا مقصد کشمیریوں کی مقامی حق خود ارادیت کی جدوجہد کو عالمی دہشت گردی سے منسلک کرکے اسے بدنام کرنا ہے۔
اتوار کو پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری اور مشیر قومی سلامتی معید یوسف کے ہمراہ ایک نیوز کانفرنس میں کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے متعلق ڈوسیر( معلوماتی مواد پر مشتمل دستاویزات کا پلندا) پیش کیا۔
مزید پڑھیں
-
کیا علی گیلانی کے بعد کشمیر کی مزاحمتی سیاست کا باب بند ہو گیا؟Node ID: 596681