8 سالہ فجر اور اس کے بھائی بتال جو 5 سال کی عمر میں پہلا غوطہ خور کا اعزاز حاصل کرچکا ہے نے سعودی پرچم اور شکریہ کے کلمات پر مشتمل بورڈ زیر سمندر لہرایا ہے۔
دونوں نے سعودی عرب میں ہی غوطہ خوری میں مہارت حاصل کی اور ہم عمر افراد کو یہ فن سیکھنے کی دعوت دی ہے۔
تبوک میں مقیم بہن بھائی نے سعودی کوچ نایل العمرانی سے غوطہ خوری سیکھی ہے۔
’بہن اور بھائی دونوں نے سعودی عرب میں ہی غوطہ خوری میں مہارت حاصل کی‘ ( فوٹو: سبق)
واضح رہے کہ سعودی عرب میں مرد و خواتین کے علاوہ بچوں کے لیے بھی غوطہ خوری سکھانے کے کئی ادارے قائم ہیں۔