Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

 آسٹریا کے وزیر خارجہ نے العلا کے تاریخی مقامات دیکھے

العلا کمشنری کا فضائی دورہ بھی کرایا گیا ہے( فوٹو ایس پی اے) 
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے اتوار کو آسٹریا کے وزیر خارجہ الیگزینڈر چیلنبرگ کو العلا کے تاریخی مقامات کی سیر کرائی ہے۔
یاد رہے کہ  آسٹریا کے وزیر خارجہ الیگزینڈر چیلنبرگ سعودی عرب کے سرکاری دورے پر ہیں۔ 

آسٹریا کے وزیر خارجہ سعودی عرب کے سرکاری دورے پر ہیں(فوٹو ایس پی اے)

سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق سعودی وزیر خارجہ نے العلا میں متعدد تاریخی مقامات آسٹریا کے اپنے مہمان کو دکھائے۔ العلا کمشنری کا فضائی دورہ بھی کرایا۔ 
شہزادہ فیصل بن فرحان نے مدائن صالح کے الحجر تاریخی مقام کی بھی سیر کرائی جو یونیسکو کے یہاں بین الاقوامی تاریخی ورثے میں رجسٹرڈ ہے۔

شیئر: