Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے تین شاہی فرامین جاری کردیے

خادم حرمین شریفین نجی امور ادارے کا نیا سربراہ مقررکیا گیا ہے۔( فائل فوٹو سبق)
خادم حرمین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے اتوار کو تین شاہی فرامین جاری کیے ہیں۔
شاہی فرمان کے ذریعے انجینیئر ناصر بن عبدالرزاق النفیسی کو خادم حرمین شریفین نجی امور کے ادارے کے سربراہ کے منصب سے برطرف کیا گیا ہے۔ 
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے اور سبق ویب سائٹ کے مطابق شاہ سلمان نے عبدالعزیز بن ابراہیم بن حمد الفیصل کو النفیسی کی جگہ خادم حرمین شریفین نجی امور ادارے کا سربراہ بدرجہ وزیر تعینات کیا ہے۔
ایک اور شاہی فرمان کے ذریعے انجینیئر ماجد بن محمد المزید کو سائبر سیکیورٹی نیشنل اتھارٹی کا گورنر بدرجہ وزیر مقرر کیا گیا ہے۔
شاہ سلمان نے بدر بن عبدالرحمن القاضی کو کھیلوں  کے وزیر کا نائب تعینات کیا ہے۔
ایوان شاہی نے تین شاہی فرمان جاری کرکے ان پر عملدرآمد کی ہدایت دی ہے۔

شیئر: