خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے وزارت انصاف میں 258 ججوں کے تقرر اور ترقی کے شاہی فرمان جاری کیے ہیں۔
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق وزیر انصاف ڈاکٹر ولید الصمعانی نے جو اعلی عدالتی کونسل کے سربراہ بھی ہیں کہا کہ نئے ججوں کے تقرر اور پہلے سے موجود ججوں کی ترقی کی بدولت عدالتی امور کا معیار بلند ہوگا اورعدالتوں سے رجوع کرنے والوں کو سہولت ہوگی۔
وزیر انصاف نےعدالتی عمل کو مضبوط اور بہتر بنانے کے لیے مسلسل تعاون پر خادم حرمین شریفین شاہ سلمان کا شکریہ ادا کیا ہے۔