سعودی عرب میں کنگ عبدالعزیز پبلک لائبریری نے آٹھ ویں صدی ہجری کے دوران اسلامی طب کے بہترین قلمی نسخوں کا انتخاب جمع کیا ہے۔ اسلامی طب کے سکالرز کے لیے انمول خزانے کی حیثیت رکھتا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق کنگ عبدالعزیز پبلک لائبریری میں جسمانی اعضا کی تفصیلات سے متعلق دنیا کی پہلی کتاب کا نایاب ترین نسخہ محفوظ ہے۔ کتاب کا نام ’تشریح بدن الانسان‘ ہے۔
کتاب کے مصنف منصور بن محمد بن احمد بن یوسف بن الیاس الکشمیری تھے۔
یہ کتاب اسلامی طب کے اہم اور نفیس ترین قلمی نسخوں میں سے ایک ہے۔ اس کتاب کے مصنف بیلجیئم کے اینڈریاس فیزالیوس آگے نظر آتے ہیں جو انسانی جسم کی تشریح پر اپنی تصنیف کے حوالے سے معروف ہیں۔
منصور بن محمد بن احمد بن یوسف بن الیاس الکشمیری اٹلی کے مشہور آرٹسٹ لیونارڈو ڈونچی سے بھی آگے نطر آتے ہیں انہو ں نے اپنی تصنیف میں انسانی جسم کے اعضا کے خاکے اطالوی آرٹسٹ سے پہلے بنائے تھے۔
کتاب میں انسانی عضلات، ہڈیوں اور دوران خون کے نظام کے خاکے دیے گئے ہیں- یہ خاکے مصنف کے دور میں معالجین کے یہاں معروف تصورات کے مطابق ہیں۔ اس میں دل، پھیپھڑوں اور معدے وغیرہ کے خاکے دیے گئے ہیں۔
کتاب ایک مقدمے اور چند ابواب پر مشتمل ہے۔ ان میں ہڈیوں، اعصاب، عضلات، رگوں، شریانوں، چہرے، ناک، گردے جیسے انسانی اعضا کا تعارف کرایا گیا ہے۔
آخری باب میں جس کا تعلق دل، دماغ اور جنین کی تشکیل سے ہے تعارف پیش کیا گیا ہے۔
علاوہ ازیں حاملہ خاتون کے شریانی نظام کے خاکے بھی ہیں۔ ہڈیوں کے ڈھانچے، اعصاب، عضلات، رگوں اور نسوں کے نقشے پیش کیے گئے ہیں۔
#مكتبة_الملك_عبدالعزيز_العامة تقتني واحدة من أندر المخطوطات العالمية لأول كتاب في العالم، يصور تركيب جسم الإنسان، وتعود كتابتها إلى المدة الواقعة بين 782-793 هجرية. #واس_عام https://t.co/D3Namj829O pic.twitter.com/eeTUitCN4h
— واس العام (@SPAregions) September 12, 2021