Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کنگ عبدالعزیز پبلک لائبریری میں 250 برس پرانا قلمی نسخہ 

علم حدیث کی یہ کتاب سیاہ روشنائی سے لکھی گئی ہے(فوٹو ایس پی اے)
کنگ عبدالعزیز پبلک لائبریری میں 250 برس پرانا قلمی نسخہ محفوظ ہے۔ دنیا کی کسی اور لائبریری میں اس کی نظیر موجود نہیں ہے۔
سرکاری خبررساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق سکالرز نے تسلیم کیا ہے کہ علم حدیث کا قلمی نسخہ (الایضاح المرشد من الغی علی حدیث حبب من دنیاکم الی) صرف کنگ عبدالعزیز لائبریری میں موجود ہے اور یہ 902ھ میں وفات پانے والے عالم شمس الدین السخاوی کی تالیف ہے۔ 
قلمی نسخے پر 1190ھ کی تاریخ درج ہے۔ علم حدیث کی یہ کتاب سیاہ روشنائی سے لکھی گئی ہے۔
اس کی سرخیاں اور بعض فقرے خط نسخ میں سرخ روشنائی سے تحریر ہیں۔ اس کے کاغذوں کی تعداد 14 ہے اور ہر ورق پر 31 سطریں ہیں۔ 
شمس الدین السخاوی کا تعلق شمالی مصر کے (سخا) علاقے سے ہے۔ مورخ، محدث، مفسر اور ادیب تھے۔
انہوں نے پوری زندگی قاہرہ میں گزاری جبکہ ان کی وفات مدینہ منورہ میں ہوئی۔ 200 سے زیادہ کتابوں کے مصنف تھے۔
کنگ عبدالعزیز پبلک لائبریری 1985 میں قائم ہوئی تھی۔ یہاں مطبوعہ کتابوں کے علاوہ قلمی نسخے، دستاویزات اور نایاب سکے بھی محفوظ ہیں۔

شیئر: