سعودی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ’ سفری پابندیاں ختم کرنے کا اصول سعودی شہریوں پر ہی نہیں بلکہ مقیم غیرملکیوں پر بھی لاگو ہوگا‘۔
سرکاری خبر رسا ں ایجسنی ایس پی اے اور اخبار 24 کے مطابق وزارت داخلہ کے ترجمان طلال الشلھوب نے کہا کہ’ حالیہ دنوں میں جن ملکوں پر سے سفری پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اس کا فائدہ سعودی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں دونوں کو ہوگا۔‘
مزید پڑھیں
-
سفری پابندی میں نرمی، بحرین نے پاکستان کو ریڈ لسٹ سے نکال دیاNode ID: 596426
اتوار کو نئے کورونا وائرس کی تازہ صورتحال پر پریس کانفرنس میں ترجمان نے کہا کہ ’جن ممالک سے سفری پابندی اٹھائی گئی ہے ان کے شہری سعودی عرب آ سکیں گے بشرطیکہ وہ اب تک ممنوعہ فہرست میں شامل ممالک سے نہ گزرے ہوں۔‘
انہوں نے کہا کہ ’جو شخص بھی پابندی والے ممالک گیا ہوگا اسے سعودی عرب آنے سے قبل 14 روز اجازت یافتہ ممالک میں سے کسی ایک ملک میں گزارنا ہوں گے۔‘
یاد رہے کہ سعودی عرب نے متحدہ عرب امارات، جنوبی افریقہ اور ارجٹینا کے لیے بری، بحری اور فضائی سرحدیں کھولنے کا اعلان کیا تھا۔
’وزارت داخلہ نے ہدایت کی ہے کہ کورونا ایس او پیز کی پابندی کرتے رہیں اس حوالے سے بے پروائی نہ برتیں۔‘