Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

 ٹریفک خلاف ورزیوں کی پالیسی اور جرمانے کا طریقہ کار تبدیل ہوگا

مقررہ وقت پر جرمانے کی عدم ادائیگی پر ٹریفک کورٹ کے سامنے پیش کیا جائے گا(فوٹو العربیہ)
سعودی حکومت نے ٹریفک خلاف ورزیوں کی پالیسی اور جرمانے وصول کرنے کا طریقہ کار تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
العربیہ نیٹ کے مطابق باخبر ذرائع نے بتایا کہ نئی پالیسی کے تحت ٹریفک جرمانے کی وصولی کی  مقرر ہوگی اور متعینہ تاریخ کے اندر جرمانہ جمع کرنا ہوگا۔  
 ذرائع نے بتایا ہے کہ مقررہ وقت پر جرمانہ جمع نہ کرانے والے کو ٹریفک کورٹ کے سامنے پیش کیا جائے گا۔ دنیا کے دیگر ممالک کی طرح ٹریفک کورٹ خلاف ورزی کرنے والے کو جرمانہ ادا کرنے کا پابند بنائے گی۔
سعودی عرب 2016 سے ٹریفک سلامتی کے نظام کو بہتر اور مضبوط بنانے کے لیے کوشاں  ہے۔ حکومت چاہتی ہے کہ ٹریفک خلاف ورزیوں سے ہونے والی اموات اور حادثات کم سے کم ہوں۔
یاد رہے کہ سعودی حکومت 2016 سے ٹریفک سلامتی کو یقینی بنانے کےلیے کیے جانے والے اقدامات کے باعث ٹریفک حادثات 34 فیصد کم کرنے میں کامیاب  ہوچکی ہے۔ 
ٹریفک حادثات سے اموات میں 51 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ اس کی دو بنیادی وجوہ سامنے آئی ہیں ایک ٹریفک آگہی مہم اور دوسرے خودکار نظام کے ذریعے ٹریفک خلاف ورزیوں کے اندراج کا طریقہ کار ہے۔ 

شیئر: