Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹریفک خلاف ورزیاں، ریاض میں سادہ لباس اہلکار تعینات

سادہ لباس میں اہلکار شاہراہوں پر مختلف خلاف ورزیاں ریکارڈ کر رہے ہیں (فوٹو: اخبار 24) 
 سعودی عرب میں دارالحکومت ریاض کی شاہراہوں پر ٹریفک خلاف ورزیاں ریکارڈ کرنے کے لیے سادہ لباس میں اہلکارتعینات کیے گئے ہیں۔
سادہ لباس میں ٹریفک پولیس اہلکار ریاض کی شاہراہوں پر مختلف خلاف ورزیاں ریکارڈ کر رہے ہیں۔ 
اخبار 24 کے مطابق ٹریفک پولیس نے سنیپ چیٹ پر ویڈیو کلپ جاری کیا ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سادہ  لباس میں ٹریفک اہلکار ایسی کئی گاڑیوں کے خلاف کارروائی کررہے ہیں جو نمبر پلیٹ کے بغیر تھیں۔

 تیز رفتاری سے ڈرائیونگ کرنے والے کئی افراد کا چالان کیا گیا (فوٹو: سوشل میڈیا)

 ایک ایسے کار ڈرائیور کو بھی حراست میں لیا گیا جو شاہراہ پر گاڑیوں کو پاس کرتے ہوئے زگ زیگ ڈرائیونگ کررہا تھا۔
 علاوہ ازیں گاڑی پر مختلف جملے بھی تحریر تھے جو ٹریفک قانون کی خلاف ورزی کے دائرے میں آتے ہیں۔ 
ٹریفک پولیس نے تیز رفتاری سے ڈرائیونگ کرنے والے کئی افراد کا چالان کیا جبکہ انتہائی حد سے 40 تا 50 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ڈرائیونگ کرنے والے ایسے افراد کے خلاف بھی کارروائی کی گئی جن کی گاڑیوں پر نمبر پلیٹ نہیں تھی۔
  ایک ایسی گاڑی کو بھی قبضے میں لیا گیا جس کی سامنے والی نمبر پلیٹ نہیں تھی اور شاہراہوں پر ٹریفک ضوابط کی خلاف ورزی کررہی تھی۔
باخبر رہیں، اردو نیوز کو ٹوئٹر پر فالو کریں

شیئر: