وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ پاکستان میں تمام تعلیمی ادارے 16 ستمبر سے کھل جائیں گے۔
منگل کو وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے ٹویٹ کیا کہ ’مجھے یہ بتاتے ہوئے خوشی محسوس ہو رہی ہے کہ ملک میں تمام تعلیمی ادارے 16 ستمبر سے کھل جائیں گے۔‘
کورونا وائرس کے کیسز میں اضافے کی وجہ سے اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف اضلاع میں حکومت نے 15 ستمبر تک تعلیمی ادارے بند کیے تھے۔
مزید پڑھیں
-
کورونا کے بعد سکول واپس آئے تو لگا کوئی نئی جگہ ہےNode ID: 598401
-
کورونا کی چوتھی لہر اب کمزور، 18 اضلاع میں بندشوں میں نرمیNode ID: 600006
پیر کو حکومت نے دسویں اور بارہویں جماعت کے تمام طلبہ کو پاس کرنے کا فیصلہ کیا تھا جبکہ فیل ہونے والے طلبہ کو رعایتی 33 نمبرز دے کر پاس کیا جائے گا۔
وفاقی وزارت تعلیم کے ذرائع نے اردو نیوز کو بتایا تھا کہ رعایتی نمبرز صرف فیل ہونے والے طلبہ کو ملیں گے۔ باقی میرٹ برقرار رہے گا۔
پیر کو وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیر صدارت ہونے والی بین الصوبائی وزراء تعلیم کانفرنس میں فیصلہ کیا گیا کہ کورونا صورتحال کے باعث دوبارہ فوری امتحانات ممکن نہیں۔ میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات سال میں دو دفعہ ہوں گے۔
امتحانات کو سپلیمنٹری امتحانات کا نام نہیں دیا جائے گا۔
پنجاب کی حکومت نے کہا ہے کہ تمام سرکاری اور پرائیویٹ سکولز 16ستمبر سے کھولے جائیں گے۔
ANNOUNCEMENT:
All Public and Private Schools of Punjab to open on Thursday 16th September, 2021 with the staggered approach. Only 50% students will be allowed in Schools on any given day. Please follow COVID SOPs issued by the government. Welcome back.— Murad Raas (@DrMuradPTI) September 14, 2021