Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حکومت کا دسویں اور بارہویں جماعت کے تمام طلبہ کو پاس کرنے کا فیصلہ

نیا تعلیمی سیشن آئندہ برس اگست سے شروع ہو گا۔ (فوٹو: اے ایف پی)
حکومت نے دسویں اور بارہویں جماعت کے تمام طلبہ کو پاس کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ فیل ہونے والے طلبہ کو رعایتی 33 نمبرز دے کر پاس کیا جائے گا۔
وفاقی وزارت تعلیم کے ذرائع نے اردو نیوز کو بتایا کہ رعایتی نمبرز صرف فیل ہونے والے طلبہ کو ملیں گے۔ باقی میرٹ برقرار رہے گا۔
پیر کو وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیر صدارت ہونے والی بین الصوبائی وزراء تعلیم کانفرنس میں فیصلہ کیا گیا کہ کورونا صورتحال کے باعث دوبارہ فوری امتحانات ممکن نہیں۔ میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات سال میں دو دفعہ ہوں گے۔
امتحانات کو سپلیمنٹری امتحانات کا نام نہیں دیا جائے گا۔
Important decisions in Inter-provincial education ministers conference. Board exams will be held in May-June and next academic year will start from August 22. O and A level exams as per schedule. Universities will make own timetable for exams
وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے پیر کو اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ ’بین الصوبائی وزراء تعلیم کانفرنس میں اہم فیصلے ہوئے۔ بورڈ کے امتحانات مئی جون میں ہوں گے اور اگلا تعلیمی سال 22 اگست سے شروع ہو گا  جبکہ او اور اے لیول کے امتحانات شیڈول کے مطابق ہوں گے۔‘
فیصلے کے مطابق یونیورسٹیاں اپنے امتحانات کا ٹائم ٹیبل خود بنائیں گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ رعایتی نمبرز صرف فیل ہونے والے طلبہ کو ملیں گے۔ باقی میرٹ برقرار رہے گا۔

شیئر: