Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب کا کورونا ویکسین ایسٹرازینیکا اور فائزر مقامی طور پر تیار کرنے کا فیصلہ

ریاض انٹرنیشنل سمٹ میں سائنسی موضوعات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا (فائل فوٹو: شٹر سٹاک)
کورونا وائرس کی ویکسین مقامی سطح پر تیار کرنے کے لیے سعودی عرب کی جانب سے بین الاقوامی دواساز کمپنیوں کے ساتھ معاہدوں پر دستخط متوقع ہیں۔
عرب نیوز الشرق اخبار کے حوالے سے کہا ہے کہ ریاض انٹرنیشنل سمٹ فار میڈیکل ٹیکنالوجی کی سرگرمیوں کے طور پر دوا ساز کمپنیاں ایسٹرازینیکا اور فائزر مقامی طور سعودی عرب میں ویکسین تیار کریں گی۔
الشرق نے کہا ہے کہ ’ریاض انٹرنیشنل سمٹ کا آغاز آج منگل کو ریاض میں ہوگا۔‘
اس میں خزانہ، سرمایہ کاری، صحت اور انڈسٹری کے وزرا شرکت کریں گے۔
ذرائع نے الشرق کو بتایا کہ ’دواساز کمپنیوں اور میڈیکل ٹیکنالوجی کے میدان میں متعدد کمپنیوں اور وزارت سرمایہ کاری اور صحت کے امور کی وزارتوں کے ساتھ مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط ہوں گے۔‘
اس اجلاس میں سائنسی موضوعات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا، مثلاً سعودی عرب میں میڈیکل بائیو ٹیکنالوجی سے متعلق چیلنجز، میڈیکل بائیو ٹیکنالوجی کے لیے سرمایہ کاری کی حکمت عملی اور ادویات، ویکسینز، سیلولر اور جنیاتی تھراپیز کی تیاری میں بائیو ٹیکنالوجی کے کردار جیسے موضوعات زیر بحث آئیں گے۔

شیئر: