Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب آنے والے مسافروں کے لیے نئے ضوابط کا اعلان

’قرنطینہ کی مدت مکمل کرنے کے بعد ملک میں درج شدہ ویکسین کی ایک اضافی خوراک لینی ہوگی‘ (فوٹو: ٹوئٹر)
سعودی محکمہ شہری ہوا بازی نے کہا ہے کہ بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کے لیے نئے ضوابط کا اعلان کیا جا رہا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق محکمے نے کہا ہے کہ ’ان ضوابط کا تعلق ان ممالک سے آنے والے مسافروں کے لیے ہے جہاں سے براہ راست پروازوں کی اجازت ہے‘۔
محکمہ شہری ہوا بازی نے کہا ہے کہ ’نئے ضوابط کے مطابق سعودی عرب آنے والے ایسے مسافر جنہوں کورونا ویکسین نہیں لگائی یا ملک میں تصدیق شدہ ویکسین کی ایک خوراک لے رکھی ہے  انہیں ملک پہنچنے کے بعد 5 دن کے لیے قرنطینہ کرنا ہوگا‘۔

’براہ راست پروازوں والے ممالک سے آنے والے مسافروں کے لیے قرنطینہ کی مدت 5 دن کردی گئی ہے‘ ( فوٹو: ٹوئٹر)

’ایسے مسافروں کو ملک میں آنے سے 72 گھنٹہ پہلے پی سی آر کرنا ہوگا جبکہ ملک میں آنے کے 24 گھنٹے بعد دوبارہ ٹیسٹ کرنا ہوگا‘۔
’توکلنا میں دیئے گئے سٹیٹس کے مطابق ایسے مسافروں کو پہنچنے کے پانچویں دن پھر ٹیسٹ کرنا ہوگا، منفی نتیجہ نکلنے پر ان کے قرنطینہ کی مدت ختم ہوجائے گی‘۔
ادارے نے کہا ہے کہ ’سعودی عرب کے لیے براہ راست پروازوں والے ممالک سے آنے والے ایسے مسافر جنہوں نے عالمی ادارہ صحت میں درج شدہ اور سعودی عرب میں غیر درج شدہ ویکسین لے رکھی ہے یا عالمی ادارہ صحت میں غیر درج شدہ اور سعودی عرب میں بھی غیر درج شدہ ویکسین کی دو یا ایک خوراک لے رکھی ہے ان کے لیے ضابطہ یہ ہے کہ وہ آنے سے 72 گھنٹہ پہلے پی سی آر کرائیں گے‘۔
’سعودی عرب پہنچنے پر انہیں 5 دن قرنطینہ کرنا ہوگا جبکہ 24 گھنٹے کے بعد انہیں دوبارہ پی سی آر کرنا ہوگا‘۔
’منفی نتیجہ آنے پر توکلنا سٹیٹس کے مطابق پانچویں دن انہیں پھر پی سی آر کرنا ہوگا، منفی نتیجہ آنے پر ان کا قرنطینہ ختم ہوجائے گا‘۔
ادارے نے کہا ہے کہ ’مسافروں کے ساتھ 18 سال سے کم عمر بچوں کے لیے الگ ضابطے مقرر کئے گئے ہیں‘۔
’18 سال سے کم عمر بچوں کو 5 دن کے لیے ہاؤس آئیسولیشن کرنا ہوگا اور ان میں سے جن کی عمر 8 سال سے زیادہ ہو انہیں پانچویں دن پی سی آر کرنا ہوگا‘۔
’18 سال سے زیادہ عمر کے بچوں کو ہوٹل قرنطینہ کرنا ہوگا جس طرح بڑے عمر کے مسافر کرتے ہیں‘۔
ادارے نے کہا ہے کہ ’نئے ضابطوں کا اطلاق جمعرات 23 ستمبر سے دوپہر 12 بجے کے بعد ہوگا‘۔

’نئے ضابطوں کا اطلاق جمعرات 23 ستمبر سے دوپہر 12 بجے کے بعد ہوگا‘ (فوٹو: ٹوئٹر)

ادارے نے کہا ہے کہ ’قرنطینہ کی مدت ختم ہونے کے بعد جن مسافروں نے ویکسین کی ایک خوراک لے رکھی ہے انہیں ملک میں درج شدہ ویکسین کی دوسری خوراک لینی ہوگی‘۔
’جبکہ وہ مسافر جنہوں نے ملک میں غیر درج شدہ ویکسین کی دو خوراکیں لے رکھی ہیں وہ قرنطینہ کی مدت مکمل کرنے کے بعد ملک میں درج شدہ ویکسین کی ایک اضافی خوراک لینی ہوگی‘۔
’مسافر سعودی عرب پہنچنے سے پہلے ’قدوم‘ ایپ میں اپنا اندراج کرائیں گے‘۔
’قرطینہ کی مدت کے دوران جن کا پی سی آر مثبت آئے گا ان کے ساتھ وزارت صحت کے ضابطوں کے مطابق معاملہ کیا جائے گا‘۔

شیئر: