Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایئرلائنز کا قابل فخر ماضی، یوم وطنی پر السعودیہ کا طیارہ ری پینٹ

سعودی عرب ایئر لائنز  (السعودیہ)نے سعودی عرب کے 91 ویں قومی دن کی مناسبت سے اپنے ایک طیارے کو ری پینٹ کیا ہے تاکہ وہ السعودیہ کے پرانے طیاروں کے جیسا نظر آسکے۔
عرب نیوز کے مطابق السعودیہ نے کمپنی کے پرانے طیاروں کے بیڑے اور سات دہائیوں سے زائد عرصے میں قومی کیریئر کی کامیابی کے بارے میں ایک ٹویٹ میں کہا ’اپنے ماضی کے ساتھ ہم نے فضاوں پر ایک شان قائم کی ہے۔‘
طیارے کو 1980 اور 1990 کی دہائی کے کمپنی کے طیاروں کی طرح نظر آنے کے لیے مکمل طور پر دوبارہ پینٹ گیا تھا جس میں ایک سبز دھاری تھی جو 1981 سے 1996 تک کمپنی کا لوگو تھا۔

کمپنی کے آپریشن کی مدت کی مناسبت سے طیارے  پر 75 نمبر بھی رکھا گیا (فوٹو ٹوئٹر)

کمپنی کے آپریشن کی مدت کی مناسبت سے طیارے  پر 75 نمبر بھی رکھا گیا تھا جو 1946 میں شروع ہوا تھا۔
شاہ عبدالعزیز ،شاہ سلمان اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی تصاویر کو ایک اور طیارے کے عمودی سٹیبلائزر میں شامل کیا گیا۔
قومی کیریئر نے ایک اور ٹویٹ میں کہا  ’رہنماؤں کے وژن اور لوگوں کی مرضی کے ساتھ، ہم انتہائی متبرک زمین پر پرواز کرتے ہیں  اور آسمان ہماری حد ہے۔‘
سعودی وزارت دفاع نے قومی دن کے موقع پر اپنے آٹھ جنگی طیاروں میں ’ہمارے لیے گھر‘ کے سرکاری شناختی نشان کے ساتھ سعودی قومی پرچم کو شامل کیا ہے۔

سعودی وزارت دفاع نے بھی طیارروں پر سعودی پرچم پینٹ کیا ہے( فوٹو ٹوئٹر)

سعودی وزارت دفاع نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ان طیاروں کی تصاویر شائع کیں ہیں جن میں دو ایف 15 ایس جیٹ، دو ٹورنیڈو فائٹرز ، دو ملٹی رول ٹائیفون طیارے اور دو ایف 15 سنگل سیٹ ملٹری جنگی طیارے شامل تھے۔
سعودی وزارت تفریحات کی جانب سے گذشتہ ماہ شروع کیا گیا پروجیکٹ قومی دن کی شناخت اور انسانی مرکزیت کی ثقافت سے متاثر ہے جو سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی قیادت میں سعودی عرب کے وژن 2030 کی طرف سے پیش کردہ میگا پروجیکٹس میں جھلکتی ہے۔

شیئر: