سعودی آرمی چیف سے امارات کے کمانڈر کی ملاقات
باہمی دلچسپی کے عسکری امور کا جائزہ لیا گیا ہے(فوٹو ٹوئٹر وزارت دفاع)
سعودی عرب کے آرمی کے چیف آف سٹاف جنرل فیاض الرویلی سے منگل کو امارات کی بری افواج کے کمانڈر میجر جنرل سعید الشحی نے ملاقات کی ہے۔
وزارت دفاع نے ٹوئٹر پر بیان میں بتایا کہ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے عسکری امور کا جائزہ لیا گیا ہے۔
اس موقع پر سعودی بری افواج کے کمانڈر فہد المطیر، مسلح افواج کے جوائنٹ سٹاف ڈائریکٹر میجر جنرل حامد العمری اور متعدد اعلی فوجی افسران بھی موجود تھے۔
امارات کی طرف سے مملکت میں متعین فوجی اتاشی اور امارات کی بری افواج کے متعدد اعلی افسران شریک ہوئے۔