Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی فوٹو گرافر نے مسجد الحرام اور مسجد نبوی کی تصویری نمائش گھر میں لگا دی

تصاویر کو ’دنیا کے مقدس ترین مقام‘ کی نمائش کا نام دیا گیا ہے- (فوٹو: العربیہ)
سعودی فوٹو گرافر بندر صغیر نے مسجد الحرام، مسجد نبوی اور منی، مزدلفہ و عرفات کی 15 ہزار سے زیادہ تصاویر لے کر اپنے گھر میں نمائش لگا دی۔
العربیہ نیٹ کے مطابق آپٹیکل پیکٹوریل فوٹو گرافر بندر ادریس صغیر نے بتایا کہ انہوں نے 1415ھ میں فوٹو گرافی کی شروعات کی تھی- رفتہ رفتہ فضائی فوٹو گرافی کے فن میں کمال حاصل کیا- پھر فوٹو گرافی کے متعدد کورس کیے- ربع صدی تک فوٹو گرافی کے فن کی دنیا میں گھومتے ریے۔


بمدر صغیر نے فوٹو گرافی کے متعدد کورس کیے- (فوٹو: العربیہ)

بندر صغیر نے کہا کہ تصاویر کا بہترین ذخیرہ جمع ہوجانے پر میں نے  اپنے گھر میں سپیشل نمائش کی ہے جسے میں نے ’دنیا کے مقدس ترین مقام‘ کی نمائش کا نام دیا ہے۔
بندر نے بتایا  کہ نمائش میں مسجد الحرام، مسجد نبوی اور منی، مزدلفہ اور عرفات کی تصاویر کا منفرد انتخاب رکھا گیا ہے- سعودی اور غیرملکی وزرا بھی نمائش دیکھنے کے لیے آ چکے ہیں۔
سعودی فوٹو گرافرنے مسجد الحرام کی تصاویر کا پس منظر بیان کرتے ہوئے کہا کہ ان میں شاہ فہد والی توسیع کی تصاویربھی ہیں- پھر شاہ عبداللہ کا توسیعی منصوبہ شروع ہوا تو اس موقع کی بھی تصاویر ہیں- اس توسیع کا سلسلہ ابھی تک جاری ہے- علاوہ ازیں حجراسود، مقام ابراہیم اور خانہ کعبہ کے سنہرے دروازے کی تصاویر بھی نمائش میں شامل کی گئی ہیں- 


سعودی اور غیرملکی وزرا بھی نمائش دیکھنے کے لیے آ چکے ہیں- (فوٹو: العربیہ)

بندر نے کہا کہ میری خواہش ہے کہ دنیا بھر کے  لوگ مقدس مساجد کے روحانی ماحول سے تصاویر کے ذریعے لطف اندوز ہوں۔
سعودی فوٹو گرافر نے اپنی بات سمیٹتے ہوئے کہا کہ گذشتہ رمضان کے مہینے میں افطار کے وقت امن عامہ کے ہیلی کاپٹر سے پانچ ہزار فٹ کی بلندی سے میں نے مسجد الحرام میں افطار کے ایمان افروز ماحول کی فوٹو گرافی کی تھی جس میں خانہ کعبہ، مکہ کلاک ٹاور اور نمازی نظر آرہے ہیں- اس تصویر کی صدائے باز گشت سعودی عرب ہی نہیں بلکہ پوری دنیا میں سنی گئی۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: