Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی وزیر خارجہ سے جمہوریہ چیک کے ہم منصب کی ملاقات 

سعودی وژن 2030 کے تناظر میں مشترکہ تعاون کے امکانات پر بات چیت کی ہے( فوٹو ایس پی اے)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے جمہوریہ چیک کے وزیر خارجہ جیکب کولن ہینک نے بدھ کو دفتر خارجہ ریاض میں ملاقات کی ہے۔
سرکاری خبررساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان تعاون اور دوستانہ تعلقات کا جائزہ لیا گیا۔
علاوہ ازیں مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کے طریقوں نیز باہمی دلچسپی کے علاقائی اور بین الاقوامی مسائل  حاضرہ اور انہیں حل کرنے کے لیے کی جانے والی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا۔ تعاون بڑھانے کے طریقوں پر بات چیت ہوئی ہے۔

عادل الجبیر سے بھی جمہوریہ چیک کے  وزیر خارجہ نے میں ملاقات کی ہے( فوٹو ایس پی اے)

دونوں ملکوں کے وزرائے خارجہ نے سعودی وژن 2030 کے تناظر میں مشترکہ تعاون کے امکانات پر بات چیت کی۔
کرہ ارض کے تحفظ کے لیے کی جانے والی علاقائی و بین الاقوامی کوششوں اور سعودی ولی عہد کی جانب سے گرین سعودی عرب اور گرین مشرق وسطی اقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔
اس موقع پر سیکریٹری خارجہ برائے سیاسی و اقتصادی امور عید الثقفی اور جمہوریہ چیک میں متعین سعودی سفیر عبداللہ  الرشید بھی موجود تھے۔

باہمی دلچسپی کے علاقائی و عالمی مسائل پر موقف کا تبادلہ کیا گیا ہے(فوٹو ایس پی اے)

دریں اثنا وزیر مملکت برائے امور خارجہ و رکن کابینہ عادل الجبیر سے بھی بدھ کو جمہوریہ چیک کے  وزیر خارجہ جیکب کولن ہینک نے ریاض دفتر خارجہ میں ملاقات کی ہے۔ 
 سعودی عرب اور جمہوریہ چیک کے  درمیان تعاون اور ہر سطح پر انہیں مضبوط بنانے کے طور طریقوں کا جائزہ لیا۔
علاوہ ازیں باہمی دلچسپی کے علاقائی و بین الاقوامی مسائل پر موقف کا تبادلہ کیا گیا ہے۔

شیئر: