Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فوجی مشقوں کی ویڈیو نہ بنائی جائے: اماراتی وزارت داخلہ

کوئی بھی شخص فیلڈ مشق کے قریب نہ جائے- (فوٹو الامارات الیوم)
 متحدہ عرب امارات کی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ ملک میں ہونے والی فوجی مشقوں کی عکس بندی نہ کی جائےـ فوجی مشقیں ملک کے مختلف علاقوں میں  کی جائیں گی- اس موقع پر عسکری دستے ایک جگہ سے دوسری جگہ  حرکت کریں گے-  
الامارات الیوم کے مطابق وزارت داخلہ نے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر توجہ دلائی کہ وزارت داخلہ ملک کے مختلف علاقوں میں فیلڈ مشقیں کرنے جارہی ہے- اس موقع پر عسکری دستے ایک جگہ سے دوسری جگہ آئیں جائیں گے-  
وزارت داخلہ نے انتباہ دیا کہ کوئی بھی شخص فیلڈ مشق کے قریب نہ جائے- تصویر نہ بنائے اور اپنی سلامتی کی خاطر عسکری دستوں کے لیے راستہ چھوڑنے کا اہتمام کرے-

 

امارات کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز یو اے ای“ گروپ جوائن کریں

شیئر: