Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات اور سعودی عرب کی فضائی مشقوں کا آغاز

جدید ترین عسکری ٹیکنالوجی کاتجربہ کیا جارہا ہے۔(فوٹو ٹوئٹر وزارت دفاع)
سعودی عرب، امارات اور کئی برادر و دوست ملکوں کی افواج کی شمولیت سے متحدہ عرب امارات کے الظفرہ ایئر بیس میں پیر کو ’علم الصحرا 2021‘  (صحرا کا پرچم 2021) کے عنوان سے مشترکہ فوجی مشقوں کا آغاز ہوا ہے۔
اخبار 24 کے مطابق یہ مشقیں 25 مارچ تک جاری رہیں گی۔ ان میں سعودی فضائیہ کے ایف 15 سی ای لڑاکا طیارے حصہ لے رہے ہیں۔

مختلف قسم کے لڑاکا طیارے مشقوں میں شامل ہیں۔(فوٹو ٹوئٹر وزارت دفاع)

مشقوں میں شریک فضائی دستے کے  کمانڈر فہد الحربی نے بتایا کہ یہ مشقیں کئی وجہ سے اہم ہیں اور اس میں متعدد ممالک حصہ لے رہے ہیں۔ جدید ترین عسکری ٹیکنالوجی کاتجربہ کیا جارہا ہے۔
مختلف قسم کے لڑاکا طیارے مشقوں میں شامل ہیں۔ یہ سارے پہلو ایسے ہیں جن کا فائدہ مشقوں میں حصہ لینے والے ممالک کی افواج کو ہوگا اور ان مشقوں سے ان کی حربی صلاحیت بڑھے گی۔
انجینیئرصالح الشہری نے بتایا کہ سعودی فضائیہ کا تکنیکی عملہ مشقوں کا حصہ ہے۔ ایف 15 سی ای سے مسلح ہے۔ ایف 15 سی ای کی اصلاح و مرمت اور دیکھ بھال پر مامور ہے۔ 
سعود التمیمی نے بتایا کہ یہ مشقیں تین مرحلوں میں ہوں گی۔ پہلے مرحلے میں منصوبہ بندی کی جائے گی۔ تربیتی پروازیں ہوں گی اور حال و مستقبل میں ہونے والی ممکنہ جنگوں کے منظر ناموں کو سامنے رکھ کر دفاعی اور جوابی حملوں کی مشقیں کی جائیں گی۔

شیئر: