سوشل میڈیا پرفالوورز بڑھانا 4 شہریوں کو مہنگا پڑگیا
سوشل میڈیا پرفالوورز بڑھانا 4 شہریوں کو مہنگا پڑگیا
جمعہ 17 ستمبر 2021 13:22
ملزمان نے اپنے ساتھی کو یرغمال بنا کر اس پر آتشگیر مادہ پھینکا تھا(فوٹو، سبق نیوز)
شمالی حدود ریجن میں پولیس نے چار سعودیوں کو حراست میں لے لیا جنہوں نے اپنے سوشل میڈیا کے اکاونٹ کو مقبول بنانے کےلیے ایک ساتھی کویرغمال بنا کر اس پر آتشگیر مادہ پھینکا تھاـ
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق ریجنل پولیس ترجمان کرنل متعب الخمیس کا کہنا ہے کہ پولیس کو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ ہونے والی وڈیو ملی جس میں 4 افراد کو ایک شخص پرآتشگیر مادہ پھینکتے ہوئے دکھایا گیا تھا ـ
ملزمان نے سوشل میڈیا پراپنی وڈیو وائرل کی جس کا مقصد فالوورز کی تعداد کو بڑھانا تھا ـ ریجنل پولیس ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان کی عمریں 20 اور 30 برس کے درمیان ہیں ـ
چاروں ملزمان کے خلاف قانون شکنی کی متعدد دفعات لگائی گئی ہیں جبکہ سائبر کرائم کے قانون کے تحت بھی ان پرمقدمہ دائر کیا گیا ہےـ
کرنل متعب کا مزید کہنا تھا کہ ملزمان کا کیس مکمل کرنے کے بعد انہیں ادارہ پراسیکیوشن کے حوالے کیا جائے گا جہاں سے انکے خلاف مقدمہ کو حتمی شکل دینے کے بعد کیس عدالت میں جمع ہوگا ـ
واضح رہے قانون کے مطابق سوشل میڈیا پر غیر اخلاقی حرکتیں کرنا خلاف قانون ہے ایسا کرنے والوں کو سنگین مقدمات کا سامنا کرنا پڑتا ہے