الخرج میں خاتون پر حملہ کرکے زخمی کرنے والا گرفتار
جمعرات 16 ستمبر 2021 10:18
’گرفتار شدہ شخص کی بیوی کا مذکورہ خاتون سے کسی بات پر جھگڑا ہوگیا تھا‘ (فوٹو: سبق)
ریاض پولیس نے ایک خاتون پر حملہ کرنے والے شخص کو گرفتار کر لیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق ریاض ریجن پولیس کے ترجمان میجر خالد الکریدیس نے کہا ہے کہ ’واقعہ الخرج کمشنری کا ہے‘۔
’سوشل میڈیا پر واقعہ کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس پر پولیس نے مداخلت کرتے ہوئے کارروائی کی ہے‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’گرفتار شدہ شخص سعودی شہری ہے اور عمر کی چوتھی دہائی میں ہے‘۔
’ابتدائی تفتیش سے معلوم ہوا ہے کہ حملہ آور کی بیوی کا مذکورہ خاتون کے ساتھ کسی بات پر جھگڑا ہوگیا تھا‘۔
’اس پر شہری نے دوسری خاتون پر حملہ کرکے اسے زخمی کردیا ہے ‘۔
’گرفتار شدہ شخص کے خلاف قانونی کارروائی جاری ہے اور اسے جلد پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا جائے گا‘۔