Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انڈین اسکول تبوک میں اُردو طلباءکیلئے خصوصی لیکچر

اردو میں دینی سرمایہ موجود ہے، اسکی حفاظت کریں، محمد تاج الدین شمی
  جدہ ( امین انصاری )انٹرنیشنل انڈین اسکول تبوک میں دسویں جماعت کے اُردو طلبہ کے لیے خصوصی لیکچر کا اہتمام کیا گیا ۔ مہمان خصوصی کی حیثیت سے محمد تاج الدین شمیم صدر شعبہ اردو، انٹر نیشنل انڈین اسکول جدہ نے شرکت کی۔پرنسپل انٹرنیشنل انڈین اسکول تبوک ایس، ایم شمس الدین نے طلباءسے مہمان کا تعارف کروایا۔ محمد تاج الدین شمیم نے اپنے لیکچر میں طلباءکو کہا کہ اردو انتہائی شیریں زبان ہے ۔ یہ ہماری مادری زبان ہے اور گنگا جمنی تہذیب کی نشانی ہے ۔ہمارا دینی سرمایہ اس زبان میں موجود ہے۔ یہ ہندوستان کی زبان ہے، اس کا دائرہ بہت وسیع ہے ۔اس زبان کو عام کرنے پر زور دیتے ہوئے انھوں نے کہا کہ نوجوان اس زبان کو سیکھیں،لکھنے،پڑھنے اور بولنے کی عادت ڈالیں۔روزانہ اس زبان کا مطالعہ کریں،چاہے اخبار،میگزین،نصابی و غیر نصابی کتاب ہو یا کوئی ناول، تب ہی یہ زبان ترقی کے منازل طے کرسکتی ہے۔ انہوں نے طلباءسے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ امتحان کی تیاری میں اہم بات منصوبہ بندی ہوتی ہے۔ طلبہ میں حوصلہ اور خود اعتمادی کا پایا جانا بے حد ضروری ہے۔طلباءنے مہمان کا شکریہ ادا کیا۔ محترمہ رضوانہ اور محترمہ شازیہ نے بھی پروگرام میں شرکت کی۔آخر میں بیت بازی کا دلچسپ مقابلہ ہوا ۔ دونوں ٹیموں کے طلباءنے مشہور و معروف شعرا ءکے معیاری اشعار سنائے۔ اس طرح یہ معلوماتی پروگرام اپنے اختتام کو پہنچا۔
 
 

ہندوستانی کمیونٹی کی مزید خبروں کے لئے ٹیکز پر کلک کریں

 

شیئر: