سلمان خان کی میزبانی میں ہونے والے بگ باس 15 دو اکتوبر سے نشر ہو رہا ہے اور بگ باس او ٹی ٹی میں شامل رہنے والے اداکار پراتک سہج پال کی بگ باس 15 کے پہلے شریک کے طور پر تصدیق ہوئی ہے۔
اخبار انڈین ایکسپریس کے مطابق سلمان خان اور بگ باس کے بنانے والے شو کے آنے والے سیزن میں اپنے ناظرین کو ایک منفرد تجربے سے ہمکنار کرنے کے لیے تیار ہیں۔
مزید پڑھیں
-
سشمیتا کی کک باکسنگNode ID: 317216
-
کرینہ کپور نے 9 ماہ تک کرن جوہر سے بات کیوں نہیں کی؟Node ID: 557076
-
’سلمان خان چاول چھولے سب کچھ کھاتے ہیں لیکن شاہ رخ صرف۔۔۔‘Node ID: 600411
بگ باس کے ناظرین ابھی تک صرف اتنا جانتے ہیں کہ اس بار مقابلہ کرنے والوں کو بگ باس ہاؤس میں داخل ہونے سے پہلے ایک جنگل میں رہنا پڑے گا۔
شرکا کو ہر طرح کے سکون کے لیے جدوجہد کرنی پڑے گی جو کہ رئیلٹی شو کی تاریخ میں پہلا واقعہ ہے۔
اتوار کو بگ باس میکرز نے ایک بی ٹی ایس ویڈیو شیئر کی ہے۔ اس ویڈیو کا اختتام سلمان نے ’کریزیئر‘ اور ’بڑے‘ سیزن کا وعدہ کرتے ہوئے کیا۔
Dekhiye jungle mein sankat ke peeche ka dangal! #BehindTheScenes.
Dekhiye #BiggBoss15 ka asli dangal, 2nd October se, Sat-Sun 9:30 baje aur Mon-Fri 10:30 baje sirf #Colors par.#BiggBoss #BB15@BeingSalmanKhan pic.twitter.com/QO9yxSHTZW
— Bigg Boss (@BiggBoss) September 19, 2021