Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یوم وطنی پر حفاظتی تدابیر، وزارت صحت کی ہدایات کیا ہیں؟

وبا ابھی ختم نہیں ہوئی، کورونا ایس او پیز کی پابندی جاری رکھنی ہے(فوٹو ایس پی اے)
سعودی وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر محمد العبد العالی نے کہا ہے کہ ’تمام سعودی شہری اور مقیم غیرملکی یوم وطنی کے موقع پر کورونا وائرس سے حفاظتی تدابیر کی بھرپور پابندی کریں اور جلد از جلد ویکسین کی دونوں خوراکیں لگوالیں‘۔ 
سبق ویب سائٹ کے مطابق ’وزارت صحت کے ترجمان نے اتوار کو وبا کی تازہ صورتحال سے متعلق پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ کورونا وائرس سے شفایابی کے بعد ویکسین کی ایک خوراک وائرس کی نئی شکلوں سے بچاؤ کے لیے ناکافی ہے جبکہ دوسری خوراک ضروری ہے‘۔ 
العبد العالی نے پھر کہا کہ ’ویکسین لگوانے والوں کی شرح بڑھ جانے کے باوجود وائرس سے بچاؤ کے لیے مقرر تدابیر کی پابندی اشد ضروری ہے۔ اس حوالے سے لاپروائی درست نہیں‘۔ 
وزارت صحت کے ترجمان نے کہا ہے کہ ’مملکت بھر میں کورونا ویکسین کی چالیس ملین سے زیادہ خوراکیں لگائیچکی ہیں جبکہ  17 ملین سے زیادہ افراد ویکسین کی دونوں خوراکیں لے چکے ہیں‘۔
وزارت صحت کے ترجمان سےاس سوال پر کہ ’کیا حفاظتی ماسک سے چھٹکارے کا وقت آگیا ہے۔
ترجمان نے کہا کہ ’ماسک سمیت تمام حفاظتی تدابیر کی مسلسل پابندی ضروری ہے۔ کورونا ایس او پیز کا فیصلہ بغیر سوچے سمجھے نہیں کیا گیا ہے۔ ویکسین کی دونوں خوراکیں لینے والوں کی تعداد بڑھ جانے کے باوجود حفاظتی ماسک کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا‘ 
وزارت صحت کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ’ یہ نہیں بھولنا ہے کہ معاشرے میں ابھی تک ایسے افراد بڑی تعداد میں ہیں جنہوں نے ویکسین کی دونوں خوراکیں نہیں لی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ’ وبا ابھی ختم نہیں ہوئی۔ ایک طرف تو ویکسین کی دونوں خوراکیں لینے کا اہتمام کرنا ہے تو دوسری جانب کورونا ایس او پیز کی پابندی جاری رکھنی ہے‘۔

شیئر: