Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’ کورونا سے بچاو کےلیے ویکسین کی دوسری خوراک انتہائی ضروری‘

دوسری خوراک سے جسمانی قوت مدافعت میں اضافہ ہوتا ہے(فائل فوٹو ایس پی اے)
سعودی وزارت صحت نے کورونا سے بچاو کےلیے ویکسین کی دوسری خوارک کو انتہائی اہم قرار دیا ہے ـ
وزارت کا کہنا ہے کہ ویکسین کی دوسری خوراک سے جسمانی قوت مدافعت میں اضافہ ہوتا ہےـ 
سبق نیوز کے مطابق کورونا سے بچاو کےلیے سعودی عرب میں شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کےلیے ویکسینیشن کی مفت سہولت فراہم کی گئی ہےـ 
وزارت صحت نے دیگر اداروں کے تعاون سے مملکت کے تمام ریجنز میں بڑے پیمانے پرویکسینیشن سینٹرز کھول رکھے ہیں تاکہ زیادہ سے زیادہ تعداد میں لوگوں کو کورونا ویکسین لگائی جاسکےـ 
ویکسینیشن کے حوالے سے وزارت کا کہنا ہے کہ کورونا کی نئی تبدیل ہونے والی شکل سے محفوظ رہنے کےلیے ویکسین کی دونوں خوراکیں لینا ضروری ہیں ـ دوسری خوراک کے بعد وائرس کے خلاف جسمانی قوت مدافعت میں اضافہ ہوتا ہے جس کی وجہ سے کورونا کی نئی شکل سے محفوظ رہا جاسکتا ہے۔ 
واضح رہے اس سے قبل وزارت صحت کی جانب سے کہا گیا تھا کہ وہ افراد جو کورونا سے صحتیاب ہو چکے ہیں انہیں ویکسین کی ایک ہی خوارک دی جائے گی ـ  
نئی تحقیق میں اس امر کا انکشاف کیا گیا ہے کہ کورونا سے صحتیاب ہونے والوں کو بھی ویکسین کی دوسری خوراک دی جائے تاکہ جسمانی قوت مدافعت میں مزید اضافہ ہو اور جسم وائرس کی نئی شکلوں کے خلاف بھی مضبوط مدافعتی نظام فراہم کرسکےـ 
 

شیئر: