Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سفیر پاکستان کی سعودی ڈی جی پاسپورٹ سے ملاقات

پاکستانی کمیونٹی کو درپیش مسائل  پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔( فوٹو ٹوئٹر)
سعودی عرب میں پاکستانی سفیر لیفٹیننٹ جنرل بلال اکبر نے پیر کو سعودی وزارت داخلہ میں ڈی جی پاسپورٹ سے ملاقات کی ہے۔
سفارتخانے کے ٹوئٹر اکاونٹ پر جاری بیان کے مطابق ملاقات میں پاکستانی کمیونٹی کے درپیش ایکسپائر اقامے، پاسپورٹ ،ایگزٹ ری انٹری اور دیگر مسائل  پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ پاکستانی سفیر لیفٹننٹ جنرل ( ریٹائرڈ ) بلال اکبر نے اتوار کو سعودی عرب کے محکمہ شہری ہوابازی کے سربراہ عبدالعزیز بن عبداللہ الدعیلج سے ملاقات کی تھی۔ 

شیئر: