سعودی کابینہ کا ورچول اجلاس منگل کو شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی صدارت میں منعقد ہوا ہے۔
شاہ سلمان نے اجلاس میں اس خواہش کا اظہار کیا کہ 91 واں یوم وطنی ملک میں مزید ترقی اور خوشحالی لانے کی تحریک دے گا۔
سرکاری خر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق شاہ سلمان نے کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اس بات پر اللہ کا شکر ادا کیا کہ اس نے ارض طاہرہ کو ظاہری اور باطنی نعمتوں سے نواز رکھا ہے۔
مزید پڑھیں
انہوں نے اس بات پر بھی اللہ تعالی کا شکر ادا کیا کہ اس نے مملکت کو مسجد الحرام اور مسجد نبوی کی خدمت کا اعزاز عطا کیا ہوا ہے۔
شاہ سلمان نے مزید کہا کہ بانی مملکت شاہ عبدالعزیز نے جس وطن عزیز کی مضبوط بنیادیں قائم کی تھیں اور ان کے بعد جس کی تعمیر و ترقی کا سفر ان کے حکمراں بیٹوں نے جاری رکھا وہ ترقی کی علامت بنا رہے۔ وہ تمدن کا مینارہ ثابت ہو اور پوری دنیا کے لیے امن و سلامتی کی روشنی دکھاتا رہے۔
کابینہ میں گزشتہ دنوں برادر اور دوست ملکوں کے ساتھ ہونے والے مذاکرات اور سعودی قیادت کی ملاقاتوں پر ایک رپورٹ پیش کی گئی۔
خصوصا الجزائر کے صدر عبدالمجید تبون کے لیے شاہ سلمان کے مکتوب کے مندرجات پیش کیے گئے۔
قائم مقام وزیر اطلاعات ڈاکٹر ماجد القصبی نے اجلاس کے بعد ایس پی اے کو بتایا کہ کابینہ میں متعدد علاقائی و بین الاقوامی حالات، جی سی سی وزرائے خارجہ کا 149 واں اجلاس اور اس کا ایجنڈا نیز قراردادوں پر بھی گفتگو ہوئی ہے۔
#فيديو_واس | #مجلس_الوزراء يعقد جلسته - عبر الاتصال المرئي - برئاسة #خادم_الحرمين_الشريفين. #واس pic.twitter.com/jYB7qP0hYK
— واس الأخبار الملكية (@spagov) September 21, 2021