Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عادل الجبیر سے امریکی ایلچی برائے یمن کی ملاقات

ملاقات میں یمن کی تازہ صورتحال کا جائزہ لیا گیا ہے( فوٹو ایس پی اے)
سعودی وزیر مملکت برائے امور خارجہ و رکن کابینہ عادل الجبیر سے منگل کو دفتر خارجہ ریاض میں امریکی ایلچی برائے یمن نے ملاقات کی ہے۔
سرکاری خبر رساں ایس پی اے کے مطابق اس موقع پر یمن کی تازہ صورتحال اور وہاں سعودی عرب کی جانب سے پیش کی جانے والی انسانی خدمات کا جائزہ لیا گیا۔
علاوہ ازیں باہمی دلچسپی کے متعدد امور پر نکتہ ہائے نظر کا تبادلہ بھی کیا گیا ہے۔
اس موقع پر وزارت خارجہ میں یمنی امور کے انچارج ابراہیم بن سعد بن بیشان بھی موجود تھے۔

شیئر: