Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یمن میں جنگ بندی، امریکی ایلچی سعودی عرب کے دورے پر

ٹم لینڈرنگ صدر بائیڈن کے تقرر کے بعد چھ بار خطے کا دورہ کر چکے ہیں( فوٹو اے ایف پی)
امریکی محکمہ خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن کے خصوصی ایلچی یمن میں طویل عرصے سے جاری جنگ بندی کے حل کے لیے سعودی حکام سے ملاقات کریں گے۔
امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق ٹم لینڈرنگ جو صدر بائیڈن کے تقرر کے بعد چھ بار خطے کا دورہ کر چکے ہیں کا مقصد یمن میں ایک ’جامع اور ملک گیر جنگ بندی‘ تک پہنچنا ہے۔
محکمہ خارجہ کا بیان میں کہنا تھا کہا کہ ’لینڈرنگ 15 سے 17 جون کو سعودی عرب کا دورہ کر رہے ہیں جہاں وہ جمہوریہ یمن اور سعودی عرب کی حکومتوں کے سینئیر عہدیداروں کے علاوہ اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی مارٹن گریفتھس سے بھی ملاقات کریں گے۔‘
بیان میں مزید کہا گیا کہ ’اس سفر کے دوران لینڈرنگ یمن میں جامع اور ملک گیر جنگ بندی کے حصول کے لیے تازہ ترین کوششوں پر تبادلہ خیال کریں گے جو یمنیوں کو فوری طور پر راحت پہنچانے کا واحد راستہ ہے اور جس کی انہیں فوری ضرورت ہے۔‘
جو بائیڈن کے اقتدار سنبھالنے کے بعد سے امریکی انتظامیہ نے ایران کے حمایت یافتہ حوثیوں پر پابندیوں میں نرمی لاتے ہوئے دونوں ممالک کے مابین ثالثی کی کوششوں میں اضافہ کیا ہے۔ امریکہ کی ان کوششوں کے باوجود حوثیوں نے سعودی عرب پر اپنے حملے جاری رکھے ہوئے ہیں۔
یاد رہے کہ سعودی عرب کے عسیر ریجن میں ایران کے حمایت یافتہ حوثی دہشت گردوں نے اتوار کو ایک سکول پر بارود بردار ڈرون سے حملہ کیا تھا جس سے سکول کی عمارت کو نقصان پہنچا تھا۔
واشنگٹن نے کہا ہے کہ ’امریکہ ریاض معاہدے پر عمل درآمد کو آگے بڑھانے کے لیے سعودی عرب کی کوششوں کو بھی تسلیم کرتا ہے جو یمن کے جنوب میں استحکام،سلامتی اور خوشحالی کے لیے ضروری ہے۔

شیئر: