Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا کیسز میں مزید کمی، چوبیس گھنٹے میں 54 نئے مریض

کورونا کے فعال کیسز کی تعداد کم ہو کر 2 ہزار 345 رہ گئی ہے(فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں بدھ 22 ستمبر کو بھی کورونا کے نئے کیسز 100 سے کم سامنے آئے ہیں جبکہ فعال کیسز کی تعداد میں بھی کمی آئی ہے۔ 
بدھ کو سبق نیوز نے وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان کے حوالے سے بتایا کہ ’گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 54 نئے مریض سامنے آئے جبکہ 61 افراد صحت یاب بھی ہوئے۔
وزرات صحت کے مطابق ’گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مزید 7 مریض چل بسے، جس کے بعد مرنے والوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر آٹھ  ہزار 679 ہو گئی ہے۔‘
وزارت کا کہنا ہے کہ ’مملکت میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد کم ہو کر 2 ہزار 345 رہ گئی ہے، جن میں سے 303 مریضوں کی حالت نازک ہے جو انتہائی نگہداشت کے یونٹس میں زیرعلاج ہیں۔‘
وزارت صحت کی جانب سے جاری ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق ’سب سے زیادہ مریض ریاض ریجن  میں سامنے آئے، جن کی تعداد 11 ہے جبکہ مکہ ریجن میں 13 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی۔‘
الشرقیہ ریجن 7، مدینہ ریجن میں 4، قصیم ریجن میں 4 ،جازان ریجن میں 3، عسیر ریجن میں 3، نجران ریجن میں 2 حائل ریجن میں 2 ، الجوف ریجن میں 2،  تبوک ریجن،الباحہ ریجن اور الحدود لشمالیہ ریجن ایک،ایک مریض سامنے آئے۔
اب تک پانچ لاکھ 46 ہزار 735 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے، جن میں سے پانچ لاکھ 35 ہزار 711 افراد شفایاب بھی ہوئے ہیں۔
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ’کورونا سے بچاؤ کے لیے مقررہ احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا ضروری ہے، جن میں سماجی فاصلے کا اصول انتہائی اہم ہے۔‘

شیئر: